صنعاء،18؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا) نھم کے محاذ پر حکومتی فورسز کے ساتھ ایک خونریز جھڑپ میں حوثی ملیشیا کے اہم کمانڈر عبدالخالق القرموشی کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ ایک دوسری کارروائی میں حوثٰوں کے میڈیا وار کے انچارج کرنل احمد عبدالرحمان الخطیب اور اس کے متعدد ساتھی نجران کے قریب شمالی صعدہ میں ایک جھڑپ میں مارے گئے تھے۔ عرب اتحادی فوج نے مغربی یمن میں الحدیدہ گورنری میں حوثی ملیشیا اور مں حرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفاداروں پر 8مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں جن میں دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق الجوف اور صعدہ کو ملانے والے علاقے المثلث میں العواضی پوائنٹ پر حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ حکومتی فورسز العواضی پوائنٹ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔حکومتی فورسز نے البقع اور صعدہ کے مغربی سمت میں واقع الیتمہ ڈائریکٹوریٹ کے آس پاس باغیوں کی بچھائی بارودی سرنگیں ختم کرنے کا آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ الحدیدہ میں مں حرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کی رہائش گاہ پر بمباری کی گئی ہے۔ الحدیدہ ہوائی اڈے پربھی گولہ باری کی گئی ہے۔